Swat

والئی سوات کی برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) والئی سوات کی برسی کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے اُن کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔ یادگاری ٹکٹ کا اجرا وزیرا عظم عمران خان کی منظوری کے بعدکیا گیا۔ نوٹیفیکیشن پاکستان پوسٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے کیا گیا۔ والیِ سوات میاں گل عبدالحق جہانزیب کے حکم پرریاستِ سوات نے وقتاً فوقتاً حکومت پاکستان کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ہندوستا ن کے ساتھ جنگوں میں فوجی معاونت بھی کی۔ ریاستِ سوات نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ اس وقت کے جدید جنگی جہاز فیوری کے خرید اری میں بھی مدد کی جس کے بعد اس جنگی جہاز کا نام جہانزیب رکھا گیا۔ حکومتِ پاکستان نے سابقہ ریاستِ سوات کے آخری حکمران میاں گل عبد الحق جہانزیب والی صاحب کی خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی 33 ویں برسی کے موقع پر بیس روپے کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کردیا۔ یادگاری ٹکٹ والیِ سوات میاں گل عبد الحق جہانزیب کی 33 ویں برسی 14 ستمبر سال 2020ء سے ملک کے تمام اہم ڈاک خانوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔