Swat

لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشن جج محمد غیاث خان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ پبلک پراسیکوٹر عطاء الرحمان اور ملزم کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے جرم ثابت ہونے پردفعہ 376ت پ کے تحت ملزم فرید اللہ ساکن کوز شور تحصیل مٹہ کو دس سال قید، دو لاکھ روپے جرمانہ اور زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کی پرورش کے لئے دس لاکھ روپے کا حکم دیا۔ ملزم نے7اپریل2019ء کو بدرے پٹے کے جنگل میں جانے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے پھر زیادتی کی شکار لڑکی نے بچے کو جنم دیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔