(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ رنگ محلہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچہ جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق امتیاز ساکن نویکلے مینگورہ حال رنگ محلہ کے مکان کی چھت گرنے سے ان کا چار سالہ بیٹا حذیفہ، دو سالہ بیٹا حنان اور ان کی بہن ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے حذیفہ کی لاش اور حنان اور خاتون کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
