(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بحرین کے علاقے آئین میں موٹر کار کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،ڈرائیور کو گرفتا رکرلیا گیا۔پولیسکے مطابق حادثہ علاقہ آئین کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب آٹھ سالہ بچہ عباس ولد عبدالمتین سکنہ پارا چنار موٹر کاری کی زدمیں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،بحرین پولیس نے ملزم سدیس ولد شیر بہادر کوگرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Swat
