(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات ہائیر ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں اگلے سال ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ملحقہ کالجز میں شروع کیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد جمال خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملحقہ کالجوں کے پرنسپلوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کالجوں میں جاری بی ایس پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وائس چانسلر نے کالجوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نان بی ایس کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لیے لائحہ عمل پر بھی بحث کی گئی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق ملحقہ کالجوں میں اسے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ممتاز علی شاہ پرنسپل گورنمنٹ جہانزیب کالج، ڈاکٹر محمد رسول پرنسپل ڈگری کالج کبل، پروفیسر ریاض احمد گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ، سید شہاب الدین پرنسپل ڈگری کالج خوازہ خیلہ، ڈاکٹر ناصر شاہین ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور محمد ریاض کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف سوات نے شرکت کی۔
Swat
