Swat

سوات، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سپیشل سیکرٹری کی زیر صدارت اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سپیشل سیکرٹری محمد خالق کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر سوات کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے صوبائی اور ضلعی سربراہوں سمیت ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ہر سکیم سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوئی گیس سے متعلق بڑی پائپ لائن کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ آئندہ سردیوں میں انشاء اللہ گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ضلع بھر میں جہاں جہاں بھی گیس کی رسائی موجود ہے، وہاں پر لوگوں کو صحیح پریشر کے ساتھ گیس ملتی رہے گی۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی کاموں سے متعلق محکموں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پراگرس رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے اجلاس کو بتایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق مکمل مانیٹرنگ کی گئی ہے اوراعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تجاوزات کی زد میں آنے والی جو نا جائزعمارات مسمار کرنی ہیں، انہیں جلد از جلد مسمارکریں، تاکہ سڑکوں کی اصل حدود واضح ہو جائیں اور ٹریفک کے مسائل حل ہوں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ جیل سوات، کانجو فلائی اوور سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔