Swat

کے پی فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارروائی، قمبر بائی پاس روڈ پر کئی دکان سیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کے پی فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مینگورہ نیو بس سٹینڈ اور قمبر بائی پاس روڈ پر واقع ریسٹورنٹ، جوس شاپ اور خوراک کے دیگر کاروباروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صفائی کی ناقص صورتحال اور ممنوعہ اشیا کے استعمال پر دو جوس پوائنٹ، ایک کباب خانہ اور دو ریسٹورنٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔ کارروائی اسسٹنٹ ڈائرکٹر مراد علی کی نگرانی میں کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈ جیسی جگہوں پر مسافروں کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔