Swat

سلام پور، امیر مقام کی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوان کی قبر پر حاضری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ انجینئرامیرمقام نے پارٹی قائدین کی جانب سے سیدو شریف کے علاقہ سلام پور میں وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان تاجبر علی کی قبر پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ انہوں نے شہید کے والد کو گلے لگا کر تسلی دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی خاطر قربانی دینے والے سپاہی پر ہمیں فخرہے۔ وطن عزیز کی خاطر پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ قائد نوازشریف، شہباز شریف اور پوری مسلم لیگ ن کی طرف سے تعزیت کرنے کے لئے آیا ہوں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔