Swat

سوات، چار اساتذہ میں کرونا کی تصدیق،دو سکولوں بند

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں چار اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد دو سکولوں کو بند کردیا گیا۔ رابطہ پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب اسلم رضا نے مشرق کو بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سکول حاجی بابا میں تین اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سکول کو بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مدین کے علاقہ قندیل کے سکول میں بھی ایک استاد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ان کی حالت بہتر ہونے کی وجہ سے ان کو قرنطینہ کردیا گیا۔ سکول کو ایک روز کے لئے بند کرکے وہاں پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا جس کے بعد سکول کو کھلنے کی اجازت دے دی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔