Swat

تیرات درہ، پھانسی کیے جانے والے بچے کے ساتھ جنسی تشدد کا انکشاف

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے تیرات درہ میں پھانسی دی جانے والے تیرہ سالہ بچے کے ساتھ جنسی تشدد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز تیرہ سالہ بچہ اجمل ولد علی باش کی درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی لاش ملی تھی جس کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کو جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا کر اور بعد میں اس کے گلے میں پھنداڈال کر قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد نو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے ڈی این اے کے لئے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوادئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی کارروائی جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔