Swat

لنڈاکے پولیس کی کارروائی، خاتون سمگلر گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں لنڈاکے پولیس کے ہاتھوں گرفتارہونے والی خاتون سمگلر کو جیل بھجوادیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ روز ایس ایچ اُوتھانہ غالیگے اختر ایوب خان اور اُن کی ٹیم نے ڈیپو چیک پوسٹ پر دورانِ چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار نمبر LZZ-3043 کو تلاشی کے لئے روکا۔ دورانِ تلاشی گاڑی میں سوار خاتون مسماۃ (ث)کے بیگ سے 7268 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزمہ کو جیل بھجوادیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔