(باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاقی اور صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین نے6 اکتوبر سے مکمل ہڑتال اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل اور گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ جس میں وفاقی و صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین نے شرکت کی، سے اپنے خطاب میں کونسل کے صدر علی رحمان اور دیگر مقررین نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور پورے ملک کے سرکاری ملازمین اس دھرنے میں شریک ہوں گے۔ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کر رہے ہیں۔ مہنگائی میں چار سو فیصد اضافہ ہوا ہے اور تاریخ میں پہلی بار بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں نہ اضافہ کیا گیا اور نہ سالانہ انکریمنٹ ہی دیا گیا۔ موجودہ حکومت نے خود سرکاری ملازمین کو ہڑتال اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا۔
Swat
