Swat

سردار حسین بابک پر حملہ کرنے والا ملزم عدم ثبوت کی بنا پر بری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اے این پی کے رہنما اور ایم پی اے سردار حسین بابک پر حملہ کرنے والے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پربری کردیا۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ پولیس کی خراب تفتیش اور کمزور شہادت پر برہمی کا اظہار کیا۔ ملزم عبدالاحد المعروف ادریس ولد عمر حیات ساکن گیدڑے،جوڑ ضلع بونیر پر الزام تھا کہ اس نے 21 اگست 2011ء کو رات کے وقت ایم پی اے سردار حسین بابک، ان کے ساتھیوں اور ان کے ساتھ پولیس موبائل پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ چنگلئی سے اپنے گھر واقع طوطا لئی جارہے تھے۔ فائرنگ کے واقع میں سردار حسین بابک اور ان کے دو ساتھی زخمی ہوئے تھے۔ بابک کا ایک ہاتھ بھی ٹوٹ گیا تھاجس پر ملزم کے خلاف تھانہ چنگلئی میں دفعات 324,353,427,5SESA,7ATA,337A کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ پھر انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اس کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔