Swat

سوات یونیورسٹی کا سینڈیکٹ اجلاس، کئی اہم فیصلوں کی منظوری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کے سینڈیکٹ اجلاس میں وومن کیمپس کے لئے خریدی گئی زمین اورشانگلہ کیمپس کے پراجیکٹ میں ایک سال کی توسیع اور نئی تعیناتی سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوایونیورسٹیزایکٹ2012ء کے نفاذکے بعدسوات یونیورسٹی کادوسرااورمجموعی طورپر 35واں سینڈیکٹ اجلاس گذشتہ روزسوات یونیورسٹی کے چارباغ کیمپس میں زیرصدارت وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان منعقدہوا،جس میں سینڈیکٹ کے ممبران پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) غضنفرخان، چیئرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل انجینئرسیدامتیازحسین گیلانی، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے احسان اللہ، اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے یوسف خان، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے حیات الرحمان،رجسٹراریونیورسٹی آف سوات محبوب الرحمان اور دیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں سوات یونیورسٹی کے شانگلہ کیمپس کے پراجیکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی جبکہ سوات یونیورسٹی کے وومن کیمپس کے لئے خریدی گئی زمین سے متعلق فیصلے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں دیگر اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔