(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا کا وار پھر شروع ہوگیا۔ مزید22افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان کے مطابق 18عام افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3108ہوگئی۔ تعلیمی اداروں میں مزید 4افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد تعلیمی اداروں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد16ہوگئی۔ ابھی 891 عام اور 406تعلیمی اداروں کے ملازمین کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔
Swat
