Swat

ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے، عبدالرحیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ قابل مذمت اور ظالمانہ اقدام ہے۔ حکومت نے ادویہ کی قیمتوں میں جو اضافہ کیاہے، وہ فوری طور پر واپس لیاجائے۔ ادویہ کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ نے لوگوں کی اوسان خطا کردیئے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی روش ترک کردے۔ عوام مزید اس قسم کے اقدامات کی متحمل نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔