(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات موٹروے پر ہتھیانو ڈھیرئی کے مقام پر دوسرے بڑے ٹنل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ اس مقام پر 1.3کلومیٹر کا ایک ٹنل تیار ہونے کے بعد دو طرفہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ گذشتہ روز دوسرا ٹنل تیار ہونے کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر موٹر وے میں باقی ٹنل اور سڑک کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ جلد ہی موٹر وے میں باقی رہ جانے والی سڑک کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔
Swat
