Swat

سوات یونیورسٹی، غربت مٹاؤ فنڈ کے تحت طلبہ و طالبات کے تربیتی پروگرام کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات اور پاکستان غربت مٹاؤ فنڈ (پی پی اے ایف) کے درمیان نوجوانوں کا استعدادِ کار بڑھانے اور علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ یونیورسٹی کی طرف سے یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمان اور پاکستان غربت مٹاؤ فنڈ کی طرف سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر قاضی عظمت نے یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر DORIC آصف سعود، منیجر PPAF محمد وسیم بھی موجود تھے۔ یہ پارٹنرشپ مقامی نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ پاکستان غربت مٹاؤ پروگرام کی مدد سے اٹلی کی حکومت کے تعاون سے یونیورسٹی طلبہ وطالبات کو مستحکم پروگرام کے تحت مختلف عنوانات کے تحت تربیت دی جائے گی۔ پی پی اے ایف کے دفاتر میں یونیورسٹی آف سوات کے طلبہ وطالبات کو انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔