(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے غوریجہ میں چھے سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، بچی کے شورمچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے غوریجہ (برہ بانڈئی) میں مقامی ترکھان پینتالیس سالہ عبداللہ شاہ ایک گھر میں کام کررہا تھا کہ اس دوران چھے سالہ بچی اس کے لیے چائے روٹی لائی، تو سفاک ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم بچی کے شورمچانے پر ملزم نے بچی کو چھوڑکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Swat
