(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے مدین میں بچوں پر جنسی تشدد اور قتل کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی سوات کے نائب امیر ایس پی (ر) نویداقبال اور سابق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب کررہے تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بچوں کے تحفظ کے نعرے درج تھے۔ شرکا نے مدین کی مختلف شاہراہوں اور پولیس اسٹیشن مدین کے سامنے سے ریلی نکالی اور ”بچوں کو تحفظ دو“ کے نعرے لگاتے رہے۔ مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئے دن علاقے میں بچوں کو جنسی تشددکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں مدین میں مجیب عالم کو قتل کیا گیا ہے مگر تاحال ملزمان کو گرفتارنہیں کیا جاسکا ہے۔
Swat
