Swat

ای پی ایس،سیاحتی مقامات میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) انجمن تحفظ ماحولیات(ای پی ایس) کے زیر اہتمام حکومت کی طرف سے سیاحتی مقامات میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہئ سیر و سیاحت، محکمہئ ماحولیات،محکمہئ آبی حیات اور محکمہئ جنگلات کے نمائندوں کے علاوہ سیرو سیاحت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اکبر زیب نے شرکا کو اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کیا اور گبین جبہ اور دیگر مقامات پر سیرو سیاحت کے حوالے سے حکوت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔اجلاس کے تمام شرکا نے حکومت کی جانب سے گبین جبہ اور دیگر مقامات پر جاری ترقیاتی منصوبوں کو خوب سراہا اور ترقیاتی منصوبوں کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔لیکن ساتھ ہی تمام شرکا نے حکومت سے پور زور مطالبہ کیا کہ گبین جبہ اور دیگر مقامات پر ترقیاتی منصوبوں سے پہلے علاقے کے لیے ایک منصوبہ تشکیل دیا جائے، تاکہ سیاحتی ترقی سے وہاں کے ماحول پر خراب اثرات مرتب نہ ہوں اور حکومت منصوبہ بندی کے تحت وہاں پر ہر قسم کی آبادی کو کنٹرول کرے، جنگلات اور تازہ پانی کے زخیروں (گلیشرز) اور دیاؤں کو تحفظ فراہم کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔