Swat

مینگورہ، اِغوا میں ملوث میاں بیوی ساتھی سمیت جیل بھیج دیے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں میڈیکل ٹیکنیشن کو اغوا کرنے والے میاں بیوی کو ساتھی سمیت جیل بھیج دیا گیا۔ ملزم عمر نے گذشتہ روزاپنی اہلیہ اور ساتھی سے مل کر ایک شخص کو اغوا کیا تھا۔ اطلاع پر پولیس نے مرغزار ٹاؤن میں ان کے گھر چھاپا مار کر مغوئی کو بازیاب کیا تھا۔ ایس ایچ او بنڑ زاہد شاہ کے مطابق ملزمان کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے تینوں اغوا کاروں کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں