(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے دکوڑک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیاز کا بیج چوری کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ روپے مالیت کا 40 کلوگرام بیج برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ چارباغ محمد یاز کے مطابق گزشتہ شب فضل رحمان ولد سرفراز سکنہ دکوڑک کے مکان سے پیازکے چالیس کلوگرام بیج نا معلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ مدعی کی دعویداری کرنے پر ملزمان آفتاب عالم، ابوبکر صدیق اور ہارون کو پولیس نے حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان کی نشان دہی پر چوری شدہ بیج جس کی مالیت 62 ہزار 500 روپے، نقدرقم مبلغ 99100 روپے اور ساتھ ہی ایک بندو ق برآمد کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
Swat
