(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین میں علاقہ کے مشترکہ جرگہ نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ مشران نے کہا کہ ہماری زمینوں کے مالکان کے پاس چالیس پچاس سال کی رجسٹریاں موجودہیں۔ پھر بھی حکومت ان کے کاروبار اور گھر وں کو تجاوزات کے نام پر مسمار کرکے انہیں دربدر کررہی ہے۔ سابق صوبائی وزیر ملک محمد دیدار اور راجہ ممتاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی ایم اے بحرین نے جگہ جگہ ٹیکس لاگوں کررکھا ہے۔ دکانداروں اور گھروں پر ٹیکس کی تیاریاں شروع ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ حکومت ہماری زمینوں کے ساتھ شاملات پر قابض ہورہی ہے جس پر غریب عوام پریشانی سے دوچار ہیں۔
Swat
