(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام ٹریننگ کیمپ کا آغازہوگیا۔ گراسی فٹ بال سٹیڈیم سیدو شریف میں شروع ہونے والے کیمپ میں ضلع سوات کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس ٹریننگ کیمپ میں کوچنگ کے فرائض سوات یوتھ فٹ بال کلب اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ اور انٹر نیشنل فٹ بالر محمد ایازخان اور اسسٹنٹ کوچ کے فرائض شہزاد خان انجام دے رہے ہیں۔ ٹریننگ کیمپ کا مقصد سوات سے چیدہ چیدہ کھلاڑیوں کو چن کر ان کے لئے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکیں۔
Swat
