(باخبر سوات ڈاٹ کام)دنیا بھر میں اساتذہ کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج ”عالمی یومِ اساتذہ“ منایا جائیگا۔ دنیا میں ہر سال 5 اکتوبر کویہ دن منایا جاتا ہے۔ یومِ اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں کئی سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 2009ء میں عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 2015ء تک دنیابھر میں تعلیم کو عام کیا جائے گااور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں پیشہ ور اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے اورانہیں دورِ جدید میں نظامِ تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتاً فوقتاً باخبر کیا جائے۔ سوات سمیت خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں میں اساتذہ کو سلام اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے تقاریب کا انعقاد آج کیا جائیگا۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
