(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے سویگلئی کے پہاڑ میں آگ لگ گئی۔ متعدد درخت اور پودے جل گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق شموزو کے سویگلئی کے پہاڑپر لگے درختوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اورآگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے درختوں اور پودوں کو شدید نقصان پہنچا۔
Swat
