(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں گیس سلنڈردھماکے اور آگ لگنے سے میاں بیوی سمیت 5افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ سیدوشریف کے نواحی علاقے اسلام پور میں پیش آیا، جہاں پر داؤد نامی شخص کے مکان کے باورچی خانہ میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ نتیجتاً داؤد ولد محمود، اس کی اہلیہ اور تین سالہ بیٹا سفیان جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے سیدوشریف اور بعد ازاں پشاور منتقل کردیا گیا، جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب خوازہ خیلہ میں گیمن روڈ پرفضل سبحان کی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
Swat
