(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے دوسرے اکیڈمک کونسل نے اگلے سال سے ملحقہ ڈگری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پرگرام کے آغاز کے لیے مجوزہ پالیسی منظور کرکے حتمی فیصلے کیلئے سینڈیکیٹ کو بھیج دی گئی۔ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان کی زیرِ صدارت چارباغ کیمپس میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار محبوب الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم، کنٹرولر امتحانات محمد ریاض، ڈاکٹر انور حسین، ڈاکٹر حسن شیر، ڈاکٹر جعفر خان، ڈاکٹر لطف اللہ، ڈاکٹر کفایت اللہ، فدا حسین، ڈاکٹر یحییٰ خان اور عماد خان نے شرکت کی۔ اجلاس نے شعبہئ کمپیوٹر سائنس اور شعبہئ انگریزی کے بورڈ آف سٹڈیز کی سفارشات کو بھی منظور کرکے سینڈیکیٹ کو بھیج دیا۔ شعبہئ لا اینڈ شریعہ میں بار کونسل کی اجازت سے طلبہ کے داخلوں کی تعداد میں تیس سیٹوں کا اضافہ کردیا گیا۔
Swat
