Swat

گذشتہ 9 ماہ میں 222 افراد قتل، 208 کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، سوات پولیس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ 9 ماہ کے دوران 222 افراد کو قتل، 208 کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ 194 عام چوری کی واردات، 6 گاڑیاں، 82 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ اسلحہ کی نوک پر 9 افراد کو لوٹا گیا اور اغوا کی چار وارداتیں ہوئیں۔ سوات پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی نگرانی میں سوات پولیس نے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث 212 ملزمان کو آلہئ قتل سمیت گرفتار کیا ہے جب کہ 10 اندھے قتل کے مقدمات کو جدید سائنسی خطوط کے ذریعے ٹریس کرکے ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے۔ اقدامِ قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 208 ملزمان کو آلہئ ضرر سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چوری کے مختلف مقدمات میں ملوث 194 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مالِ مسروقہ 6 عدد گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں جب کہ ضلع میں مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 82 عدد مختلف برانڈکے موٹرسائیکل برآمد کرلئے ہیں۔ اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے 9 رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اغواکے مقدمات میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اغوا شدہ 2 بچوں کو با حفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔