(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں ہائی ایس کی ٹکر سے 17 سالہ ایف ایس سی کا طالب علم جاں بحق اور دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر طالب علم آصف خان ولد دلارم ساکن بہا مٹہ اور دوسری موٹر سائیکل پر اختر حسین اور صدیق جارہے تھے کہ ہائی ایس کی ٹکر سے آصف خان جاں بحق اور دوسری موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے ملزم ڈرائیور رحمان اللہ کو گرفتار کرلیا۔
Swat
