(باخبر سوات ڈاٹ کام) کانجو میں دورانِ گشت فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔ جمعرات کی شب تھانہ کانجو کے اہلکار عابد اور محمود دمغار روڈ پر گشت پر تھے کہ مشتبہ افراد کو دیکھ کر ان کو شناخت کا کہا، جس پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔نتیجتاً پولیس عابد شدید زخمی ہوا۔ ایس ایچ او مجیب عالم خان نے رابطہ پر بتایا کہ واقعہ کے بعد وہاں سے عینک اور ایک موبائل ملا اور رات بھر جدید طریقے سے ہم نے تفتیش کی۔ چاروں ملزمان سیف الملوک المعروف مانے، آصف، عبدالولی اور افتخار احمد کو پستول کے ساتھ گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
