Swat

سوات، بشریٰ خورشید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فری میڈیکل کیمپ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور کے نجی میڈیکل کالج میں دل کے دورے سے جاں بحق ہونے والی طالبہ بشریٰ خورشید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے”مڈ خدمت“ تنظیم نے ڈاکٹر بشریٰ کے گھر اوڈیگرام میں فری میڈیکل کیمپ لگایا، جس میں ملک بھر سے24 مرد و خواتین ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویہ تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ کے والد خورشید خان نے کہا کہ ان کی بیٹی کا عزم تھا کہ وہ تعلیم مکمل کرکے سرکاری نوکری کے بجائے خواتین کا مفت علاج کرے گی۔ یاد رہے کہ بشریٰ خورشید 12 اگست کو پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں دل کے دورے سے جاں بحق ہوئی تھیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔