Swat

خاتون پروفیسر کا ویڈیو پیغام جاری، یونیورسٹی کی بچیوں کو بچانے کی اپیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کی جنسی ہراسانی سے متاثرہ خاتون پروفیسر ڈاکٹر(ز)نے سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ بعض لوگ فیک ای میل ایڈریسوں سے یونیورسٹی کی دیگر خواتین پروفیسروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تو تعلیمی ادارہ میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوگئی ہوں، لیکن میں نے پولیس کو درخواست باقی بچیوں کو جنسی ہراسانی سے بچانے کے لیے کی ہے۔ تعلیمی اداروں میں اگر جنسی ہراسانی کا یہ کلچر ڈیولپ ہوا، تو اس میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس میں درخواست صرف اور صرف تعلیمی اداروں میں خواتین کو جنسی ہراسانی سے بچانے کے لئے کی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔