Swat

بلوگرام، فریقین کے درمیان تصادم اور فائرنگ، راہگیر جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ بلوگرام میں فریقین کے درمیان تصادم اور فائرنگ میں راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ اُو رحیم آباد انسپکٹر گل شید کے مطابق ایک فریق فرمان اللہ، اس کے والد ظاہر شاہ اور دوسرے فریق خادم شاہ، حمایت کے درمیان کسی تنازعہ پر تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں راہگیر غفور خان ولد شجاع محمد جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے چاروں افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔