(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق اور مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے مطابق اب تک اس مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 103 ہوگئی۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3171 ہوگئی۔ مزید 4 افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3040 ہوگئی۔ کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے والے اکٹیو مریضوں کی تعداد 26 ہے۔ 451 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔
Swat
