(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان کے دھرنوں کا ریکارڈ توڑنے والے سابق کونسلر سپین خان نے آٹے کی قلت کے خلاف نشاط چوک میں ایک اور دھرنا دے دیا۔ دھرنے سے اپنے خطاب میں سپین خان نے کہا کہ حکومت فلور ملز کو ریلیف کی مد میں سستے نرخوں پر گندم فراہم کرتی ہے، لیکن فلور ملز مالکان اچھی کوالٹی کا آٹا مہنگے داموں فروخت کر تے ہیں جب کہ ”فضول قسم کا آٹا“ ہمیں فروخت کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر اچھی کوالٹی کا آٹا ہمیں سستے داموں فروخت نہ کیا گیا، تو ہم سوات کے فلور ملز کے خلاف شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
Swat
