Swat

مینگورہ، گنجان آباد علاقہ میں مذبح خانہ وبالِ جاں بن گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے گنجان آباد علاقہ مکان باغ میں مذبح خانہ اہل علاقہ کے لئے دردِ سر بن گیا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق یہ آبادی کے درمیان ہے جس کی وجہ سے پورے محلے میں بدبو پھیل رہی ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق عوام کے احتجاج کے بعد صوبائی حکومت نے تختہ بند کے مقام پر جدید سہولیات سے آراستہ مذبح خانہ تیار کیا ہے، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کو منتقل نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سوات سے اس کو منتقل کرنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے کروڑوں روپے کی لاگت اور جدید سہولیات سے آراستہ مذبح خانہ تعمیر کیا ہے لیکن شہر سے اس کو منتقل نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے نئی عمارت خراب بھی ہونے لگی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔