(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقے سپل بانڈئی کی پہاڑ ی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس سے ننھے پودے جل گئے۔ درختوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کے ساتھ مسلسل جدوجہدکرتے ہوئے آگ پر قابوپالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکیں۔
Swat
