(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر پانچ اضلاع تک بڑھادیا گیا۔ ضلع ملاکنڈ، دیر اپر، لوئر دیر، بونیر اور چترال میں حلال فوڈ اتھارٹی کے دفاتر قائم کردیے گئے۔ اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن اسد قاسم، کمشنر ملاکنڈڈویژن ظہیرالاسلام سے ملاقات کی۔ا نہیں پانچوں اضلاع میں قائم شدہ دفاتر اور کام کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ ظہیر الاسلام نئے تعینات شدہ افسران کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے حوالے سے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ خوراک سے منسلک کاروباری طبقے کو فوڈ سٹینڈرڈز کے مطابق کام کرنے کے لئے تکنیکی معلومات فراہم کرنے پر زور دیا۔ ملاقات میں تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور فوڈ سیفٹی آفیسران نے شرکت کی۔
Swat
