Swat

فرانس کے سفیر کو احتجاجاً واپس بھیج دیا جائے، عبدالواسع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبد الواسع نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ مسلمانوں کے دلوں سے ان کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا۔ مسلمان اس وقت تک مومن مسلمان نہیں ہوسکتا، جس وقت تک اس کے دل میں پیغمبرِ اسلام ؐ کی محبت نہ ہو۔فرانس کے صدر مینیول میکرون نے مسلمانوں کے جذبات واحساسات کو مجروح کیا ہے۔ موجودہ حکومت سے درخواست ہے کہ فرانس کے سفیر کو احتجاجاً واپس فرانس بھیج دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر الخدمت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں جماعت اسلامی سوات کے نو منتخب امیر حمید الحق کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حلف برداری تقریب سے نومنتخب امیر حمید الحق اور سابق امیر محمد امین نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔