(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ مینگورہ کی حدود میں ڈاکٹر گیان پرکاش روڈ پر نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق عنایت المعروف منی سڑک پر جارہا تھا کہ کسی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ اس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
