(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات اور گرد نواح کے اضلاع میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلی بار ہونے والے زلزلے کی شدت4.0، زیر زمین گہرائی109کلومیٹر اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ دوسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت4.2، زیر زمین گہرائی 170کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Swat
