(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام مینگورہ شہر،تحصیل کبل اورتحصیل مٹہ میں فرانس میں حضورؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین سے مینگورہ شہر کے امیر خورشید اقبال،نائب امیر پایندہ محمد،تحصیل کبل میں تحصیل امیر حاجی رحمت علی،حافظ اسرار احمد اورتحصیل مٹہ میں تحصیل امیر ثناء اللہ فاروقی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقرررین نے کہا کہ محمدؐ تمام مسلمانوں کو اپنے اہل و عیال سے زیادہ عزیز ہیں۔ محمد ؐکی محبت مسلمانوں کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔مسلمان حضور ؐ کی شان میں ذرہ بھر گستاخی بھی برداشت نہیں کرسکتے۔
Swat
