Swat

قوم کو تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا ہے، سکندر حیات خان شیر پاؤ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤنے کہاہے کہ موجود ہ حکمرانوں نے عوام کو ہر سطح پر مایوس کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کاحکومت سے اعتماد اٹھنے لگا ہے۔ قوم تاریخ کی بدترین مہنگائی اورگوناگوں مسائل کی لپیٹ میں ہے۔ زندگی بچانے والی ادویہ کی قیمتیں اس قدربڑھادی گئی ہیں، جنہیں خریدنے کی عوام میں استطاعت باقی نہیں رہی۔ دیگر اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب لوگ فاقہ کشی پر مجبورہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مینگورہ میں قومی وطن پارٹی کے آٹھویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے ضلعی چیئرمین شیر بہادرزادہ خان، جنرل سیکرٹری رضاء اللہ خان ایڈووکیٹ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ آج کارکنوں کا جذبہ اورولولہ دیکھ کرہمارے حوصلے مزیدبلند ہوگئے اور ہمیں یقین ہوگیا کہ آئندہ دور قومی وطن پارٹی کا ہوگا۔

تبصرہ کریں