Swat

پورے صوبہ کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا آغاز کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے صوبے کی سو فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا سو فیصد آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن جائے گا۔ اسی دورِ حکومت میں صوبے میں پانچ سے دس اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ دورہئ سوات کے دوران مٹہ میں مختلف اجتماعات سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان اکنامک زونز کے قیام، سوات موٹروے فیز ٹو، سوات شانگلہ روڈ، دیر ایکسپریس وے اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے کی تعمیر سے صوبہ ایک تجارتی مرکز بن جائے گا۔ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دیں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شامیزئی ایری گیشن سکیم کا افتتاح کیا۔ منصوبہ 907 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس سکیم سے ساڑھے پانچ ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔اس منصوبے سے باغ ڈھیری، اشاڑی، سمبٹ اور خریڑئی سمیت متعدد دیہات مستفید ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے مٹہ اور خوازہ خیلہ کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔منصوبہ دو ارب روپے کی لاگت سے جون 2021ء میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے سے علاقے کی تقریباً ایک لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔ وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزیر محب اللہ خان، ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔