Swat

سوات ٹریفک واقعات،ایک شخص جاں بحق، سکول کے بچوں سمیت 29 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے تین مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور سکول کے بچوں سمیت 29 افراد زخمی ہوگئے۔ سیدو شریف کے علاقہ سلام پور میں سوزکی الٹنے سے گل خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ کبل کے علاقہ علی گرامہ میں دو سکول وین اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 25 سکول جانے والے طلبہ زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ برہ بانڈئی سے ہائی ایس میں مٹہ جانے والے مزدور ہائی ایس الٹنے سے اس میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔