(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ سیاسی گرمی کا آغاز بھی ہوگیا۔ 6 نومبر جمعہ کو تحریک انصاف گراسی فٹ بال سٹیڈیم میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جس سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اوروزیر اعلیٰ محمود خان خطاب کریں گے۔ اتوار 8 نومبر کو فضاگٹ میں مسلم لیگ ن طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ ورکرز کنونشن سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، امیر مقام اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
Swat
