(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے تھانہ چپریال کی حدود میں واقع علاقہ محلہ شاخیلان میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق رحیم اللہ ولد سزن جارہا تھا کہ کسی نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ ورثا کی رپورٹ پر دو بھائیوں تاج الدین اوروکیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ وجہئ قتل دونوں خاندانوں کے درمیان دشمنی بتائی جاتی ہے۔
Swat
