Swat

چارباغ، ٹماٹر چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے چارباغ میں باغات سے ٹماٹر توڑکرچوری کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ 40کلوگرام ٹماٹر قبضے میں لے لئے گئے۔ایس ایچ او تھانہ چارباغ محمد ایاز خان کے مطابق تحصیل چارباغ کے نواحی علاقے سامیر کے رہائشی غوٹے ولد رحم گل نے دیگر افراد حبیب اللہ،احسان اللہ اورعلی رحمان کے ہمراہ تھانے آکر رپورٹ درج کرائی کہ ان کے باغات سے مسلسل ٹماٹر توڑ کرچوری کیا جاتا ہے۔ رکھوالی کرنے پر باغ میں ملزم خادی رحمان ولد فضل رحمان سکنہ سامیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چالیس کلو کی بوری بھی برآمد کرلی گئی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف 779 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔